ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سول لائنز روڈ جہلم میں واقع گورنمنٹ الطاف ہا ئی سکول کا اچانک دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:52

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سول لائنز روڈ جہلم میں واقع گورنمنٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سول لائنز روڈ جہلم میں واقع گورنمنٹ الطاف ہا ئی سکول کا اچانک دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے ٹیچرز اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سکول کے کلاس رومز، حال، دفاتر اور سبزازارکا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کر رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل کو استعمال کر رہی ہے۔ڈی سی جہلم نے حکو مت پنجاب کی طر ف سے مقر ر کر دہ انڈ یکٹرز کا جائز ہ لیا،انہوں نے صفائی ستھرائی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، قومی پرچم آویزاں اور دیگر تدریسی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطیمنان کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تربیہ پروگرام کے ساتھ ساتھ تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اورطلبا و طا لبات سے مختلف سوالات کئے بچوں نے پرجوش انداز میں تسلی بخش جوابات دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور بچوں کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طر یقے سے ادا کر یں اور ضلع جہلم میں معیار تعلیم کو بہتر بنا نے کے لئے جذبہ اور دل جمعی سے کام کریں ہمارے اساتذہ قوم کے معمار ہیں انکی تعلیم وتر بیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔