شیر پائو کالونی میں غیر قانونی زیرِتعمیردکان مسمار کر دی گئی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:55

راولپنڈی14ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) کے شعبہ لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے شیر پائو کالونی کمیٹی چوک راولپنڈی میں آپریشن کرتے ہوئے الفاروق ہوٹل کے منسلک غیر قانونی زیرِتعمیردکان کو مسمار کر دیاہے اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے آپریشن کرتے ہوے ائرپورٹ ہائوسنگ سکیم راولپنڈی میں زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دو فرسٹ انفارمیشن رپوٹ (ایف آئی آر) رجسٹر کروا دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

آرڈی اے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ سٹاف سپرنٹنڈنٹ بلڈنگ، انسپکٹر ز اور دیگر سٹاف نے متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت سے بھر پور آپریشن کیا اور قواعدوضوابط کے برعکس غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا ۔ آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا ڈائریکٹر جنرل آرڈی نے لینڈ یوز اینڈبلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات و تجاوزات اور کے خلاف کاروائی جار ی رکھیں اوراپنے علاقوںمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کریں ۔ نیز عوام الناس اخلاقی بیداری کاثبوت دیتے ہوے ہر قسم کی تجاوزات کو ازخود ختم کردیں ، تاکہ شرمندگی اور نقصان سے بچ سکیں۔