قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی رائونڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل ،سدرن پنجاب کی جانب سے سمیع اسلم اور عدنان اکمل کی سنچریاں

سندھ کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 212 رنز کی شراکت،خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کے اشفاق احمد کی سنچری،ایونٹ کے آغاز پرعبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:57

قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی رائونڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل ،سدرن پنجاب ..
لاہور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی رانڈ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شان مسعود 26 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔ سدرن پنجاب کی دوسری وکٹ 50، تیسری 70 اور چوتھی 74 رنز پر گری۔ تاہم اوپنر سمیع اسلم کی دوسرے اینڈ سے مزاحمت جاری رہی۔

سمیع اسلم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں عدنان اکمل کے ساتھ مل کر 217 رنز جوڑے۔ دن کے اختتام پر سمیع اسلم نے 19 چوکوں کی مدد سے 151اور عدنان اکمل نے 14 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے ۔ دونوں کھلاڑی میچ کے دوسرے روز سدرن پنجاب کی جانب سے 291 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ شان مسعود 12، عمران رفیق 5، صہیب مقصود 6 اور عمر صدیق 4 اسکور بنا کر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 3 اور حسن علی نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نو ٹاس قانون کا استعمال کیا گیا۔ بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس کیے بغیر بطور مہمان ٹیم پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ سندھ کی اوپننگ جوڑی نے سست رفتار بیٹنگ سے اننگ کا آغاز کیا تاہم خرم منظور 105رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے جبکہ عابد علی 120رنز بنا کر ناٹ آٹ ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 212رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سعد علی 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اسد شفیق اور عابد علی سندھ کی جانب سے آج اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پہلے روز کے اختتام پر سندھ کا اسکور237 رنز رہا اور اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میچ میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے بطور مہمان ٹیم ٹاس کرنے کی بجائے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا۔ فخرزمان نے 33 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جس کے بعد اشفاق احمد اور افتخار احمد کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اشفاق احمد نے 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد 35رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے میچ کے دوسرے روز کپتان محمد رضوان 84 اور عادل امین 49 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔ ناردرن کی جانب سے عماد وسیم، صدف حسین اور موسی خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تینوں سنٹرز پر میچ سے قبل جادوگر اسپنر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سوگ میں تمام کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی تھیں۔قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے محمد اخلاق اور علی زریاب پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 108 رنز کی شراکت قائم کی۔ علی زریاب 38 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے تاہم اوپنر محمد اخلاق نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جس کے بعد سدرن پنجاب کے بالرز نے میچ میں قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم کو مقررہ 83 اوورز میں 253 رنز پر ڈھیر کردیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے مینٹور ذوالفقار بابر نے 5 جبکہ آغا سلمان نی3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سدرن پنجاب کی جانب سے مختار احمد اور ذیشان اشرف نے اننگ کا آغاز کیا۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 4.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز اسکور کیے تھے۔ناردرن اور خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا گیا۔

مہمان ٹیم کے کپتان خوشدل شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان فیضان ریاض کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا۔ کپتان نے 190 گیندوں پر 156 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ فیضان ریاض کی اننگ میں 20 چوکے شامل تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جمال انور نے 41 اور عمیر خان نے 31 رنز اسکور کیے۔

میچ میں خیبرپختوانخوا کی جانب سے خالد عثمان نے 70 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسری جانب خیبرپختوانخوا نے دن کے اختتام تک 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 26 رنز بنائے تھے۔ بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوسکا۔ مہمان ٹیم 70.1 اوورز میں 183 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

اوپنر اویس ضیا نے 71 رنز بنائے۔ بلوچستان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سندھ کی جانب سے حسن خان نے 34 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔ دانش عزیز نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سندھ کی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔ رمیز راجہ جونیئر اور سعد خان سندھ کی جانب سیدوسرے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔