امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایرانی تیل تنصیبات پر حملوں کا مطالبہ

اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایرانی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیے،امریکی سینیٹر کا ٹوئیٹر پر بیان

اتوار 15 ستمبر 2019 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کے جواب میں ایرانی تیل کی تنصیبات پرحملے کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گراہم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیاکہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایرانی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیے۔

(جاری ہے)

اگر ایران اشتعال انگیزی جاری رکھتا یا جوہری افزودگی میں اضافہ کرتا ہے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ غور کے لیے میز پرلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت تک اپنی بد سلوکی کو نہیں روکے گا جب تک اسے یہ اندازہ نہ ہو کہ اس کے نتائج کتنے خوفناک ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے امریکا کو ایران کی تیل تنصیبات کو تباہ کرنا ہوگا جو ایرانی رجیم کی کمر توڑ دے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون طیاروں کی مدد سے کیے گئے حملوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور تیل کی پیداوار بھی کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار ہوئی۔