نصیرآباد میںبلوچستان ہیپاٹائٹس کنڑول پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت ادویات فراہمی کا مطالبہ

اتوار 15 ستمبر 2019 17:20

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) نصیرآباد میںبلوچستان ہیپاٹائٹس کنڑول پروگرام کے تحت ہیپاٹائیٹس سی کے مریضوں کو مفت فراہم کی جانے والی ادویات گزشتہ 4 ماہ سے ناپید ہوگئیں مریضوں میں مزید اضافہ ہونے لگا ہیپاٹائٹس سی کے سینکڑوں متاثرہ مریض سینٹر میں کئی ماہ سے ادویات فراہمی کے منتظر حصول کے لئے پیشیاں بھگتنے پر مجبور مفت ادویات فراہمی کا حکومتی دعوی بے ثود غریب عوام رل گئے علاقہ ہیپاٹائٹس کی سکریننگ ٹیسٹ سے بھی محروم عوامی حلقوں کا وزیراعلی بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کنڑول پروگرام کا شعبہ قائم کرکے مبتلا مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کے لئے نصیرآباد سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کام شروع کیا گیا لیکن پروگرام کے تحت نصیرآباد میں گزشتہ 4 ماہ سے صوبائی پرواگرام کے تحت ادویات کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے جس کے سبب 3 ہزار سے زاہد متاثرہ رجسٹرڈ مریض روزانہ سینٹر میں ادویات کے حصول کے لئے پیشیاں دینے لگے ہیںاورمریض سینٹر میں ادویات کی عدم فراہمی پر خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں جس کے سبب مرض مزید بڑھتا جارہا ہے غریب مریض رل گئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہیپاٹائیٹس کنڑول پروگرام کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر محمد اسماعیل میروانی کو ادویات فراہمی کوکے لئے لکھاہوا ہے واضح رہے کہ نصیرآباد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ ٹیسٹ کی بھی کوئی سہولت نہیں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے لحاظ سے نصیرآباد پورے ایشیا میں سرفہرست شمار کیا جاتا ہے لیکن صوبائی کنٹرول پروگرام کے تحت نصیرآباد میں امراض کے کنٹرول پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کے سبب نئے مریضوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ہیپاٹائٹس کے متاثرہ ہزاروں مریضوں سمیت نصیرآباد کے سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے اس جانب فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہیپاٹائٹس کنڑول پروگرام کے تحت نصیرآباد کو جلد ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :