چنیوٹ، طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ جاناحضرت سیدنا امام حسین ؓکی سنت ہے، قاری روشن ضمیر

اتوار 15 ستمبر 2019 19:20

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) باطل نظریات کے حامل حکمرانوں اورطاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ جاناحضرت سیدنا امام حسین ؓکی سنت ہے، آپؓنے اپنی اور خاندان نبوت ﷺ اورجانثاروں کی قربانی دے کر ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیاتک کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین اور جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنماء حضرت علامہ قاری روشن ضمیرمدنی نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ اصحاب ؓرسولﷺاوراہل بیت عظامؓنے اسلام کی عزت وآبرو اورسرکاردوعالمﷺکی عزت وناموس کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں وہ امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور ہیں۔ اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے بلکہ خود ابتداء سے لے کر آج تک دہشت گردی کا شکار چلا آرہا ہے، یہودوہنود آج بھی بے گناہ مسلمانوں پر ظلم وستم کرکے اپنی سابقہ روایات پر عمل پیراہیں، ابھی تک عالم کفر کی انتقام کی آگ نہیں بجھی وہ مسلسل بے گناہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے ۔