ادارہ ترقیات کراچی FBR کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل

اتوار 15 ستمبر 2019 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی FBR کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھا جائے گا۔یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ممبر فنانس آغا پرویز، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ڈائریکٹر فنانس ارشد عباس، ڈائریکٹر ریکوری فضیل بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر FBR محمد کاشف صدیقی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر لینڈ سے متعلق FBR کے موجودہ قوانین پر مکمل عمل درآمد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ FBR سے مضبوط روابط قائم کئے جائیں اور FBR کے موجودہ قوانین پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈوانس ٹیکس FBRسیکشن+236C 236K کے قوانین کے تحت اراضیوں کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کی وصولیابی یقینی بنانے اور ٹرانسفر اور پری لیز اراضیوں پر 1 فیصد فائلر اور 2 فیصد نان فائلر سے ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

FBR سے متعلق تمام قوانین پر عملدرآمد کے لئے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں FBR سے منسلک دفتر قائم کیا جائے گا،ادارہ ترقیات کراچی کے ماتحت FBR کنسلٹنٹ افسر سمیت دو افسران تعینات کئے جائیں گے جس کا مقصد FBR کے موجودہ قوانین پر حائل رکاوٹوں کو دور کرکے مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران ٹیکس کی ادائیگی میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ہفتہ وار تحریری طور پر تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں اور FBR ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مثبت تجاویز سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :