درآمد کیے جانے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز

اتوار 15 ستمبر 2019 19:45

درآمد کیے جانے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمد کیے جانے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز پیش کردی ہے۔ایف بی آر کا اس سلسلے میں موقف ہے کہ ایسا کرنے سے عام آدمی کو نہ صرف سہولت میسر ہوگی بلکہ ملک کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو بھی تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر یہ بھی توقع کررہا ہے کہ ٹیکس میں چھوٹ دینے سے اس کی درآمد میں بھی اضافہ ہوگا جس کے باعث مجموعی طور پر زیادہ ٹیکس جمع کرنے کے اس کے ہدف میں آسانی پیدا ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ دینے سے موبائل فونز کی درآمد میں اضافہ ہوگا جس سے فیصلے کے منفی پہلو بے اثر ہوجائیں گے۔اس فیصلے کا سب سے زیادہ فائدہ 100 سے 200 ڈالر کے درمیان قیمت والے موبائل فونز کو ہوگا جن سے ابھی 2430 روپے فی یونٹ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ ایف بی آر کی تجویز پر عمل درآمد کے بعد 1200 روپے وصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :