چینی معیشت ترقی پذیر، 2018 ء میںجی ڈی پی 13.6 ٹریلین ڈالر رہا جو عالمی معیشت کا 16 فیصد ہے، وزیر اعظم لی کی کیانگ

پیر 16 ستمبر 2019 12:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی بے یقینی کی صورتحال کے باوجود چینی معیشت پائیدار انداز میں ترقی کررہی ہے، 2018 ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) بڑھ کر 13.6 ٹریلین ڈالر رہی جو کہ عالمی معیشت کے 16 فیصد کے برا بر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس کو ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم لی کی کیانگ نے کہا کہ چینی معیشت مستقل اور پائیدار انداز میں ترقی کررہی ہے اور کئی عشروں کے دوران مسلسل شاندار کارکردگی کے بعد جی ڈی پی کا حجم بڑھ کر 2018 ء میں 13.6 ٹریلین ڈالر رہا جو کہ کل عالمی معیشت کا 16 فیصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال جنوری سے جون تک (چھ ماہ کے دوران ) جی ڈی پی کی شرح نمو 2018 ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی شرح نمو کے حوالے سے اہم اہداف حاصل اور توقعات مناسب انداز میں پوری ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :