تیل کے سٹریٹجک ذخائر کا استعمال عالمی ادارہ توانائی کے مشورے سے کیا جائے گا، جرمنی

پیر 16 ستمبر 2019 16:24

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) جرمنی کی حکومت نے کہا ہے کہ سعودی ریفائنریز پر حملے کی وجہ سے ان کو تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اگر ایسا ہوا تو ضرورت پڑنے پر جرمنی اپنے تیل کے سٹریٹجک ذخائر کا استعمال عالمی ادارہ توانائی کے رکن ممالک کے مشورے سے ہی کرے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو جرمن وزارت اطلاعات کی ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی انتہائی باریک بینی سے حالات کا جائزہ لے رہا ہے اور جرمنی کو سعودی تیل کی سپلائی اس صورتحال سے متاثر ہوتی نظر نہیں آرہی۔

انھوں نے کہاکہ سعودی عرب کے حکام نے انھیں آگاہ کیا ہے کہ آرام کو کی آئل ریفائنریز مرمت کے غرض سے صرف چند دن یا دو ہفتوں کے لئے بند کی جائیں گی اس لئے گلوبل سپلائی پر اس کے دیرپا اثرات مرتب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جرمنی تیل کے اپنے سٹریٹجک ذخائر کو استعمال کرنے کا کوئی فیصلہ آئی اے ای کے رکن ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کرے گا تا حال ان ذخائر کو استعمال کرنے پر ابھی کوئی گور نہیں ہو رہا۔