Live Updates

بھارت میں جرات ہے توبین الاقوامی میڈیا کو کشمیر جانے دے، شاہ محمود قریشی

کشمیری پوری دنیا میں احتجاج کررہے ہیں، مودی کس منہ سے ہوسٹن میں جلسہ کرنے جارہے ہیں ، انٹرویو

پیر 16 ستمبر 2019 17:39

بھارت میں جرات ہے توبین الاقوامی میڈیا کو کشمیر جانے دے، شاہ محمود ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے امور خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں اگر جرات ہے تو بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے،کشمیری پوری دنیا میں احتجاج کررہے ہیں، مودی کس منہ سے ہوسٹن میں جلسہ کرنے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت میں جرات ہے تو غلام نبی آزاد کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کو بھی مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دے۔

شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کی ڈھٹائی پر سوال اٴْٹھاتے ہوئے کہا کہ کشمیری پوری دنیا میں احتجاج کررہے ہیں، مودی کس منہ سے ہوسٹن میں جلسہ کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا بھارتی موقف کو مسترد کر رہا ہے، (آج) منگل کو یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث ہوگی، عمران خان کے نیویارک پہنچنے سے پہلے ہی بھارت بے نقاب ہوچکا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات