وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے قبضہ گروپوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 8ایکڑ 6کنال زمین واگذار کرالی

پیر 16 ستمبر 2019 22:03

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور کے حکم پر قبضہ گروپوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میںلائی گئی- اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب سونیا کلیم کی زیر نگرانی ٹیم نے کروڑوں روپے مالیت کی 8ایکڑ 6کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگذار کرالی ہی- آپریشن میں پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران و عملے نے حصہ لیا-ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والے قومی مجرم ہیں اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی-