وفاقی پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 14ملزمان کو گرفتار

پیر 16 ستمبر 2019 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 14ملزمان کو گرفتار کر کے بھا ری مقدار میں چرس ،ہیر وئن ، افیو ن ، جعلی کر نسی ، اسلحہ و ایمونیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے، وفاقی دارالحکومت سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو منشیات فروشوں اورجر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائون کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

(جاری ہے)

ان ہدایات کی روشنی میںکر اچی کمپنی پولیس نے ملزم ارسلان کو گرفتار کرکے 1120گر ام چرس بر آمد کرلی۔ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم عمیر خان کو گرفتار کرکی1کلو 75گر ام ہیروئن بر آمد کرلی جبکہ ملزم وسیم سبحا نی سے 10ہزار کی جعلی کر نسی بر آمدکر لی۔

شہزاد ٹائون پولیس نے ملزم کرار حسین کو گرفتار کرکے 1کلو 20گر ام افیون بر آمد کرلی۔ بنی گالہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرکے مسروقہ ڈیزل برآمد کرلیا جبکہ پا بندی کے با وجو د تعمیرات کر نے پر 08افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان عظمت علی اور جنید علی سے کلا شنکوف اور پسٹل 30بور بر آمدکرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے منشیات فروشوں و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے تمام ایس پی زونز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں کومزید تیز کیا جا ئے تاکہ اسلام آباد سے اس لعنت کا خا تمہ کیا جا ئے گا۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش، جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔