ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکی ہیکوناکائو کا مستعفی ہونے کا اعلان

منگل 17 ستمبر 2019 17:42

ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکی ہیکوناکائو کا مستعفی ہونے کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکی ہیکوناکائو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کیا ہے تاہم وہ 16 جنوری 2020 ء تک اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں گے ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے اعلامیہ کے مطابق تاکی ہیکوناکائو نے 28 اپریل 2013 ء کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ۔ بنک کے مطابق نئے صدرکے انتخاب کیلئے انتخابی عمل آزادانہ، شفاف اورمیرٹ کی بنیادپرمکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہیکوناکائو نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وہ کامل اطمینان اورشکرگزاری کے احساس کے ساتھ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنک کے عملہ، بورڈ اور حکومتوں کے تعاون سے ان کے دور میں بنک نے کئی اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے دور میں بنک کی جانب سے گرانٹس کے سالانہ حجم کو14 ارب ڈالر سے بڑھا کر22 ارب ڈالر تک پہنچایا گیاہے اس کے ساتھ ساتھ مختلف منصوبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے اس امید کا اظہارکیاہے کہ بنک ترقی پذیرممالک میں سماجی اوراقتصادی شعبوں میں معاونت کاسلسلہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :