وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا چونیاں میں بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس، ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم

ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی‘عثمان بزدار

منگل 17 ستمبر 2019 21:04

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا چونیاں میں بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چونیاں کے علاقے سے بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہی-وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیاہی-انہوںنے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائی-مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے اورایسا گھنائونا جرم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں-وزیراعلیٰ نے مقتول بچوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی او رافسوس کا اظہار کیا ہی-