ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے امکانات کو رد کردیا

ایرانی قوم کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤبڑھانے کی پالیسی بے سودہے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام حکام متفقہ طورپراس بات پریقین رکھتے ہیں کسی بھی سطح پرامریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے ، آیت اللہ علی خامنائی

منگل 17 ستمبر 2019 23:42

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) ایرانی سپریم رہنماآیت اللہ علی خامنائی نے منگل کے روزامریکہ کے ساتھ مذاکرات کے امکانات کوردکردیاہے ،جیساکہ سعودی تیل تنصیبات پرحملوں کیلئے واشنگٹن کی جانب سے تہران پرالزام عائدکرنے کے بعددیرینہ حریفوں کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی آفیشل ویب سائیٹ نے ان کے حوالے سے کہاہے کہ ایرانی قوم کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤبڑھانے کی پالیسی بے سودہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کے تمام حکام متفقہ طورپراس بات پریقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی سطح پرامریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے ۔

وائٹ ہاؤس کاکہناتھاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پرایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کرسکتے ہیں ۔تہران اورواشنگٹن گزشتہ سال مئی سے آمنے سامنے ہیں جب ٹرمپ نے 2015ء کے جوہری معاہدے سے دستبرداراختیارکرلی تھی اورایران کے خلاف پابندیاں بڑھاناشروع کردی ہیں۔