پی ٹی آئی میں دو قسم کے لوگ ہیں
پی ٹی آئی میں کچھ سپلائرز بھی ہیں۔ علی زیدی نے مجھے عمران خان سے شادی سے قبل سمجھایا تھا۔ ریحام خان
سمیرا فقیرحسین بدھ 18 ستمبر 2019 13:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دوستوں کے دوستوں کو بھی نوازا جاتا ہے۔
ایک عاطف رئیس نامی شخص ہے جو علی زیدی صاحب کے دوست ہیں اور علی زیدی صاحب تو عمران خان کے جگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دنوں میں جب علی زیدی صاحب کو پتہ چلا کہ بات شادی تک پہنچ گئی ہے تو وہ ایک دن میرے پاس آئے اور انہوں نے بہت پیار پیار سے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ اِن سے کسی کو شادی نہیں کرنی چایئیے کیونکہ ہم اس شادی کو چلنے ہی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شادی نہیں چلے گی ، خان صاحب اکیلے ہی ٹھیک ہیں۔ اُن کی باتوں سے مجھے کافی واضح اشارے بھی ملے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا تھا کہ باہر سے لوگ آئیں گے ، ہم نے دیکھا کہ ان کے حکومت میں آتے ہی زلفی بخاری اور انیل مسرت باہر سے آئے۔ عاطف رئیس بھی باہر سے آئے۔ جب حکومت میں دوست ہوں تو کس کا دل نہیں چاہے گا کہ وہ واپس آئے۔ انہوں نے بتایا کہ عاطف رئیس کو خصوصی طور پر نوازا گیا تھا اور علی زیدی صاحب انہیں خصوصی طور پر چین بھی لے کر جایا گیا ۔ ان کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن کسی نے اس حوالے سے کوئی سوال نہیں کیا۔ یہ سب دوست ہیں جنہوں نے عمران خان پر پیسہ لگا کر سرمایہ کاری کی یا پھر ان کی خوشنودی کی خاطر کچھ عیاشیاں فراہم کی ہیں۔ایسا شخص کسی کا دوست نہیں ہو سکتا۔ آنے والے دنوں میں عمران خان کو علم ہو گا کہ جو بھی ان کے ساتھ مخلص تھا اُن کو انہوں نے خود سے علیحدہ کر دیا۔ جو لوگ آپ پر پیسہ لگاتے ہیں وہ اس لیے لگاتے ہیں تاکہ وہ دوگنا کما سکیں۔ ریحام خان نے اپنی حالیہ ویڈیو میں زلفی بخاری اور انیل مسرت سے متعلق کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.