مقبوضہ کشمیر، پولیس نے مشتاق زرگر کے بھائیو ں،کم سن بھانجے کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 ستمبر 2019 15:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف مجاہد کمانڈر مشتاق احمد زرگر کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دو بھائیوں او ر ایک آٹھ سالہ بھانجے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں مشتاق زرگر کے گھر پر چھاپہ مارا اور مکینوں کو سخت ہراساں کرنے کے علاوہ ان کے بھائیوں فیاض احمد زرگر، بلال احمد زرگر اور ان کے کم عمر آٹھ سالہ بھانجے ابراھیم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد زرگر کے بہنوئی سراج فاروقی بھارتی فورسز کی زیر حراست لاپتہ ہوچکے ہیں اور گزشتہ بیس برس سے ان کا کچھ پتہ نہیںکہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ۔ ان کے دو قریبی رشتہ دار عادل سراج اور دائو زرگر بھی تقریباً ڈھائی برس سے بھارتی پولیس کی حراست میں ہیں۔