ریسکیو 1122 نوشہرہ نے ایمانداری کی بہترین مثال کردی

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) ریسکیو 1122 نوشہرہ نے ایمانداری کی بہترین مثال کردی ہے۔ ایماندار ریسکیو 1122 اہلکاروں پر ہمیں فخر ہے ریسکیو 1122 کے سٹاف نے دوران ایمرجنسی مریض سے ملنے والی ایک لاکھ 7 سات ہزار روپے کی نقد رقم ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے باحفاظت پٹرول پمپ مینیجر کے حوالے کر دئیے تفصیلات کے مطابق بروز منگل17 ستمبر کو تارو جبہ پولیس چوکی کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں فیضان خان شدید زخمی ہو ئے تھے۔

محمد فیضان پیٹرول پمپ میں ملازم تھا۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے فیضان کو میاں رشید حسین شہید ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

اور جائے وقوعہ سے ملنے والی 1لاکھ 7 ہزار روپے کی نقد رقم اور ضروری کاغذات ریسکیو 1122 اہلکاروں نے اپنے آفس میں جمع کرادی جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم خان کی نگرانی میں شفٹ انچارج عماد خان نے پیٹرول پمپ منیجر کو اپنے آفس میں بلوا کر نقد رقم اور سامان ان کے حوالے کردیا ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم خان نے تعریفی لیٹر جاری کرنے کا حکم بھی دیا.اس موقع پر ریسکیو آفیسر کاشف خٹک بھی موجود تھے جنہوں نے ریسکیو 1122 کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ اس احسن اقدام کو بے حد سراہا۔