صوبائی وزیرصحت نے انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت پرمتعلقہ افسران کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیدیا
تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ بالکل مفت کرنے اورنجی لیبزمیں ٹیسٹ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے شکارمریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈز مختص کئے گئے ہیں‘ ڈاکٹر یاسمین راشد
بدھ 18 ستمبر 2019 16:30
(جاری ہے)
اجلاس میں محکمہ پولیس، انہار، واسا، سپیشل برانچ، ایل ڈی اے، موسمیات، فشریز، پی آئی ٹی بی، اوقاف، کوآپریٹو، ریلوے، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، فنانس، ٹرانسپورٹ، سوشل ویلفیئر، ڈی ایچ اے لاہور، ماحولیات ودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ بالکل مفت کرنے اورنجی لیبزمیں ٹیسٹ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کوانسدادڈینگی مہم کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے بارہاہدایات جاری کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں سے اعدادوشمارپرانحصار کرنے کی بجائے خودسرگرمیوں کی نگرانی کرے۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں دن بہ دن اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ تمام اضلاع تھرڈپارٹی ایویلوایشن کروانے کیلئے محکمہ صحت کوفوراًمراسلہ بھیجیں۔نجی ہسپتالوں کوڈینگی کیسزبارے فوراًمحکمہ صحت پنجاب کورپورٹ کرنے کاحکم دیاگیاہے۔پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے شکارمریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈزبھی مختص کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے سرویلنس، مانیٹرنگ اوررپورٹنگ کامعیاربہتربنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے مزیدکہاکہ جھوٹی اعدادوشمارپرمبنی رپورٹس بھجوانے پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے فوگنگ کے دوران ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے پرڈی سی چکوال کوانکوائری کرنے کاحکم بھی دیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی کی مددسے انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کے معیارکوپرکھنے کیلئے خصوصی اینڈرائیڈ اپلیکیشن تیارکی ہے۔ ڈینگی مریضوں کی تعدادکے اعدادوشمارناقابل قبول ہیں۔ صوبائی سیکرٹری نے مزیدکہاکہ نجی ہسپتالوں اورلیبزکومحکمہ صحت کوڈینگی کیسزبارے فوراًرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام اضلاع میں سرویلنس ٹیموں کومتحرک کیاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.