فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم کا فیس بک پیج عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت بھرا مواد پوسٹ کرنے پر بلاک کردیا

بدھ 18 ستمبر 2019 18:26

فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم کا فیس بک پیج عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا فیس بک پیج عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت سے بھرپور مواد پوسٹ کرنے پر بلاک کردیا۔فیس بک کی طرف سے نیتن یاھو کا صفحہ بلاک کرنے کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیتن یاھو کا عرب برادری کیخلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کو ناگوار گزرا جس پر ان کا اکائونٹ بلاک کردیا گیا،نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کپارلیمنٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔

فیس بک پر اپنے پیروکاروں کو بھیجے گئے ایک نجی پیغام میں نیتن یاھو نے خاص طور پر عرب شہریوں اور رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ کے خلاف نفرت پر اکسانے کی مذموم کوشش کی۔انہوں نے لکھا کہ عرب ہمارے وجود کو ختم کرنے کے در پے ہیں جو ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں حکومت کا حصہ بن کر ایران کیلئے جوہری بم بنانے کی راہ ہموار کریں گے، اس طرح عرب اور ایران مل کرہمیں تباہ کردیں گے۔