گلگت بلتستان کا ہر بچہ ریاست پاکستان کے بیانیے کیساتھ کھڑا ہے،حافظ حفیظ الرحمن

مضبوط پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ناگزیر ہے، ہمیں باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اقدام اٹھانا ہونگے،وزیر اعلی گلگت بلتستان ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہادر ترین افواج میں ہوتا ہے،دہشت گردی کی جنگ میں 65 ہزار سے زائد لوگوں نے جانی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا،نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس سے خطاب

بدھ 18 ستمبر 2019 20:09

گلگت بلتستان کا ہر بچہ ریاست پاکستان کے بیانیے کیساتھ کھڑا ہے،حافظ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا ہر بچہ ، بوڑھا ریاست پاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہے،مضبوط پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ناگزیر ہے، ہمیں باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اقدام اٹھانا ہونگی? بدھ کو سینیٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یکساں اور جامع حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہادر ترین افواج میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 65 ہزار سے زائد لوگوں نے جانی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا،ہمیں کرفیو ختم ہونے کی بعد کی پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ابھی سے اقدام لینا ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں تاریخی حروف میں لکھی جائیں گی،کشمیریوں جیسی قربانی دنیا کی کسی قوم نے نہیں دیں،کشمیری عوام کو ان کی قربانی کاصلہ ضرور ملے گا۔