Live Updates

کے پی میں طالبات کے عبایا کا معاملہ، مفتی تقی عثمانی کا وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ

خاتون اوّل بھی پردہ نشین ‘کیا ریاست مدینہ کے داعی اس حرکت کا نوٹس لیں گی :ٹوئٹ

بدھ 18 ستمبر 2019 20:36

کے پی میں طالبات کے عبایا کا معاملہ، مفتی تقی عثمانی کا وزیراعظم سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) مفتی تقی عثمانی نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہری پور اور پشاور میں طالبات کو عبایا پہننے کی تاکید قرآن کریم کے عین مطابق تھی اور مبارکباد کی مستحق، لیکن افسوس کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے فوراً اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت خاتون اوّل بھی پردہ نشین ہیں اور ان کے شوہر (وزیراعظم) ریاست مدینہ کے داعی کیا وہ اس حرکت کا نوٹس نہیں لیں گی ۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فی میل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا ،جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔بعدازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی ،جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات