آئی جی سندھ نے گڈاپ تھانہ کے لاک اپ میں ملزم سے مبینہ تشدد کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 18 ستمبر 2019 22:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے گڈاپ تھانہ کے لاک اپ میں ملزم سے غیرانسانی سلوک اور مبینہ تشدد کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے گڈاپ تھانہ کے لاک اپ میں ملزم سے غیرانسانی سلوک اور مبینہ تشدد کے حوالے سے میڈیا فوٹیج پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی رپورٹ اور تمام ترضروری محکمانہ امور پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :