رحیم یار خان،بستی نورے والی ہر گھر میں گیس کی سہولت میسر ہوگی، سید کاشف بخاری

بدھ 18 ستمبر 2019 23:43

رحیم یار خان ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 179 رحیم یارخان چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر اٴْن کے پولیٹیکل سیکرٹری سید کاشف بخاری گزشتہ روز چوک بلال مسجد نزد گورنمنٹ بوائز سکول بستی نورے والی پہنچے،جہاں اٴْنہوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے افسران، پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں چوہدری اکبر، جام فیاض لاڑ، ڈاکٹر اشرف، زاہد سولنگی، جام ماجد لاڑ و دیگر کی موجودگی میں اس علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہائی پریشر 6 انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن ڈالنے اور اس منصوبے پر کام شروع کرنے کے آغاز کا افتتاح کیا۔

اس دوران سید کاشف بخاری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی اور گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب بستی نورے والی کے نہر والے پٴْل سے لے کر بستی ٹبی لاڑاں تک ہر گھر میں نہ صرف گیس جیسی نعمت کی سہولت میسر ہوگی بلکہ ہائی گیس پریشر کی سہولت میسر ہوگی،کیونکہ گیس کے پریشر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک TBS بستی نورے والی میں بنایا جائے گا اور ایک TBS الگ سے بستی ٹبی لاڑاں میں بنایا جائے گا اور بہت جلد چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچنے پر اس ہائی پریشر سوئی گیس پائپ لائن کو پراپر آپریشنل کرکے وہ خود اس کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے پولیٹیکل سیکرٹری سید کاشف بخاری کے بستی نورے والی پہنچنے پر علاقے کی سرکردہ شخصیات و دیگر عوام کی طرف سے اٴْن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بستی نورے والی اور ٹبی لاڑاں کی سرکردہ شخصیات چوہدری محمد اکبر، جام فیاض، ڈاکٹر اشرف زاہد سولنگی، جام ماجد لاڑ، قاری عزیزاللہ، نیاز قادری، سلیم خان، رانا عبداللہ، آغا اکرم، ناصر راشد اور اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے پولیٹیکل سیکرٹری سید کاشف بخاری کے ہمراہ تھی اور اٴْنہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے پر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجید اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔