امیر مرد حضرات کو بلیک میل کرتی خواتین کی فلم’ ’ہسلر‘‘ کامیاب
بولڈ فلم’ ’ہسلر‘ ‘نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ریکارڈ کمائی کا نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
جمعرات 19 ستمبر 2019 12:01
(جاری ہے)
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ڈانس کلبز میں بولڈ اور پول ڈانس کرنے والی خواتین امریکا میں 2000 میں آنے والے معاشی بحران کی وجہ سے غربت کی زندگی میں چلی گئی تھیں اور کس طرح لوگوں نے ڈانس کلبز میں آنا اور ان خواتین کے ساتھ پیسوں کے عوض وقت گزارنا چھوڑ دیا تھا۔
فلم کی کہانی لورین سفاریا نے لکھی ہے جب کہ انہوں نے ہی اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں معروف گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز، کانسٹنس وو، جولیا اسٹائلز، کی کے پالمر، گلوکارہ کار ڈی بی، للی رنارٹ اور اداکارہ لیزو شامل ہیں۔فلم میں یہ تمام خواتین ایک دوسرے سے جڑی ہوتی ہیں اور ان تمام اداکاراؤں و گلوکاراؤں نے ڈانس کلب کی ڈانسرز کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کو گزشتہ ہفتے 13 ستمبر کو امریکا سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم کو ریلیز کرنے سے قبل ہی سال کی سب سے بولڈ اور عریاں مناظر والی فلم قرار دیا گیا تھا۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق ’’ہسلر‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ بنایا۔فلم نے محض شمالی امریکا سے ہی ریکارڈ کمائی کی اور فلم اب تک سیاہ فام خواتین کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔فلم کے مرکزی کردار سیاہ فام خواتین پر مبنی ہیں اور فلم کا کوئی بھی مرکزی کردار مرد کا نہیں ہے۔فلم نے پہلے ہی ہفتے میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 4 ارب روپے کی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.