تیل کی تنصیبات پر حملے یمن سے نہیں ایران سے ہوئے، سعودی عرب

ایرانی ڈیلٹا ونگ نے کروز ڈرون اور کروز میزائل سے حملے کیے،وزیردفاع کی پریس کانفرنس

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:57

تیل کی تنصیبات پر حملے یمن سے نہیں ایران سے ہوئے، سعودی عرب
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سعودی عرب نے آرامکو تیل کمپنی پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون اور میزائل کی باقیات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہے یہ ایرانی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے ریاض میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو ڈرون اور میزائل کے ٹکڑے دکھائے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ایرانی ڈیلٹا ونگ نے کروز ڈرون اور کروز میزائل سے حملے کیے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حملہ شمال کی جانب سے کیا گیا اور اس پر کوئی سوال نہیں بنتا کہ حملوں کو ایران کی معاونت حاصل تھی۔وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ حملہ یمن کی جانب سے نہیں کیا جا سکتا۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل کے کل 25 حملے یمن سے نہیں بلکہ ایران سے کیے گئے۔