اوکاڑہ،ٹریفک اور لڑائی جھگڑے کی تین واقعات میں چار افراد جاں بحق

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ٹریفک اور لڑائی جھگڑے کی تین واقعات میں چار افراد جاں بحق ھوگئے۔واقعات کے مطابق کے مطابق انوارشید کالونی رینالہ خورد کارہائشی ممتاز اپنے ایک دوست کے ھمراہ آزادکشمیر جارہاتھا کہ راولاکوٹ کے قریب انکی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جسکے باعث دونوں دوست جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرے واقع میںمنڈی احمد آباد کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل گدھاگاڑی سے ٹکراگیا جس کے باعث منڈی احمد آباد کارہائشی بشیر احمد جاں بحق، جبکہ اسکاساتھی زخمی ہوگیا۔حویلی لکھا کے علاقے گنجوطاہر کارہائشی جو والی بال کھیلنے کے تنازعہ پر لڑائی میں مخالفین کے ہاتھوں زخمی ہوگیاتھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔