پنجاب بھر کے 1200 سرکاری سکولوں کیلئے 12 کروڑ 57 لاکھ 83 ہزار روپے کا نان سیلری بجٹ جاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 1200 سرکاری سکولوں کیلئے 12 کروڑ 57 لاکھ 83 ہزار روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جو صوبے بھر کے پرائمری، مڈل ، سکینڈری اور ہائی سکینڈری سکولوں کی مرمت اور طلباء و طالبات کے ماہانہ وظیفے پر خرچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہر سکول اپنے طلباء کو 1100 روپے ماہانہ وظیفہ ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :