چونیاںمیں تین بچوں کی لاشیں،اندوہناک واقعات معاشرتی بے حسی بے شرمی کااظہارہے ، فائزہ نقوی

کیا ہم جانوروں کے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں درندگی کا راج اور انسانی اقدار کا خاتمہ ہوچکا ہے،مرکزی زصدر شعبہ خواتین جمعیت علمائے پاکستان

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے ضلع قصور کے علاقے چونیاںمیں تین بچوں کی لاشیں ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ اندوہناک واقعات کا ہونا معاشرتی بے حسی اور بے شرمی کا اظہارہے ۔اہل اقتدارسے عوام پوچھتے ہیں کیا ہم جانوروں کے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں درندگی کا راج اور انسانی اقدار کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ہماری انسانیت کہاں کھو گئی ہی آج اگر ہم اپنی آئندہ نسل کو محفوظ نہیں بنا سکتے تو اپنے بچوں کا کیا منہ دکھائیں گے۔ایسے واقعات قابل مذمت اور سر شرم سے جھکادینے والے ہیں۔ ہمیں اپنی نسلوں کو بچانا ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصور میں تسلسل کے ساتھ بچوں سے زیادتی کے واقعات رونما ہونا حیران کن اورہمارے لئے باعث شرمندگی ہے۔اسی ضلع میں پہلے معصوم بچی زینب ایک درندے کی حوس کا شکار ہوئی۔اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا مجرم عمران ہی اسی طرح گیارہ اور بچیاں کا قاتل بھی تھا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمران اپنی نااہلیوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ اور نئے واقعات کی تحقیقات کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :