پاکستان کا خزانہ راتوں رات ڈالرز سے بھر دیا گیا، زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 60 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 29 کروڑ ڈالرز ہوگئے، پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سطح تک جا پہنچے

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 ستمبر 2019 20:48

پاکستان کا خزانہ راتوں رات ڈالرز سے بھر دیا گیا، زرمبادلہ ذخائر میں ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) پاکستان کا خزانہ راتوں رات ڈالرز سے بھر دیا گیا، زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 60 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 29 کروڑ ڈالرز ہوگئے، پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سطح تک جا پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مرکزی بینک کے پاس اس وقت 8 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کروڑوں ڈالرز کا مزید اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

اس وقت کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 29 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافے کے باعث ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر جلد 16 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر جائیں گے۔ پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ سے زائد کی بیرونی ادائیگیوں کیلئے کافی ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو اس سطح تک پہنچایا جائے جو 3 ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کیلئے کافی ہوں۔

متعلقہ عنوان :