انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کیلئے تارکین وطن کا ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، کنسلٹنٹ آئی ایل او ہینز وان دی گلینڈ

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) عالمی ادارہ برائے محنت (آئی ایل او) کے کنسلٹنٹ ہینز وان دی گلینڈ نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کیلئے آگاہی پیغامات کے ذریعے تارکین وطن کا ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ریکروٹمنٹ فریم ورک کی بہتری کی غرض سے گلوبل ایکشن منصوبے کے تحت ایک روزہ گول میز مشاورت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مشاورت میں ملک میں شفاف ریکروٹمنٹ کیلئے انٹر نیشنل لیگل فریم ورک اور سٹیک کے معاملات کاجائزہ لینے والے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔وان گلینڈ نے کہا کہ آئی ایل او نے ریکروٹمنٹ عمل کے دوران ذلت آمیز سلوک اور دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی سٹیک ہولڈرز کو ریکروٹمنٹ کے طریقہ کار کو منصفانہ یقینی بنانے کیلئے حکومتوں اور نجی سیکٹر کیساتھ اپنا کردار موثر انداز میںادا کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :