مہران یونین کے طلباء کا سندھ کی میڈیکل کے شعبہ کی طالبہ نمرتا کی پراسرار ہلاکت کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) قائداعظم یونیورسٹی کے مہران یونین کے طلباء نے سندھ کی میڈیکل کے شعبہ کی طالبہ نمرتا کی پراسرار ہلاکت کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے شمعیں روشن کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں جڑواں شہروں میں مقیم ہندو کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ڈاکٹر نمرتا کے اہل خانہ کو فوری انصاف دلایا جائے۔ مظاہرین نے ان کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔