پاکستان بھرمیں نجی سیڈکمپنیوں کی تعداد100تک محدودکردی گئی ہے،ڈی جی ایف ایس سی ڈی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈائریکٹرجنرل فیڈرل سیڈسرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایف ایس سی ڈی) ڈاکٹرمسعودقمرقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھرمیں نجی سیڈکمپنیوں کی سخت سکرونٹی کے بعد مکمل فعال نجی سیڈکمپنیوںکی تعدادصرف100تک محدودکردی گئی ہے جبکہ جزوی فعال نجی سیڈکمپنیوں کی تعداد500سے بھی کم ہے، رحیم یارخان چیمبرآف کامرس انڈسٹری میں سیڈایسوسی ایشن آف پاکستان(سیپ)کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں صرف اس نجی سیڈکمپنی کوورکنگ لائنس دیاجارہاہے جومکمل انفراسٹرکچرکی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کم ازکم 25ملین روپے ورکنگ کیپٹل کی حامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں پبلک سیکٹرکے مقابلے میںپرائیوٹ سیکٹرنے تصدیق شدہ بیج کی فراہمی میں اہم کرداراداکیا ہے اورتوقع ہے کہ مستقبل میں پرائیوٹ سیکٹرکاسیڈانڈسٹری میں کردارمزیدبہترہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ایف ایس سی ڈی کی کوششوں سے پاکستان میں اب ہرقسم کے بیجوں کی درآمداوربرآمدکی مکمل اجازت دیدی گئی ہے تاہم صرف وہی نجی سیڈکمپنیاں سیڈدرآمدکرسکیں گی جو رجسٹرڈہونے کیساتھ ساتھ 50ملین ورکنگ کیپٹل کی حامل ہونگی۔

اس موقع پرانہوں نے بتیایاکہ پاکستان میں نجی سیڈکمپنیوں کوبیسک سیڈبنانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس سے توقع ہے کہ پاکستان میں تصدیق شدہ بیج کی فراہمی میں اب مزیدبہتری آئیگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں پاکستان میں صرف وہی نجی سیڈ کمپنیاں کام کرسکیں گی جو مسلسل تصدیق شدہ بیج تیارکریں گی کچھ سالوں کے وقفوں کے بعدکام کرنیوالی سیڈکمپنیوں کومنظورشدہ کمپنیوں کی فہرست سے خارج کر دیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اب صرف رجسٹرڈسیڈڈیلرہی تصدیق شدہ بیج فروخت کرسکیں گے جبکہ اب پاکستان میں پلانٹ بریڈررائٹس کاقانون بھی مکمل طورپرلاگو ہے جس سے پرائیوٹ سیکٹرکوزبردست فائدہ ہوگا قبل ازیں سیڈایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب چیئرمین چوہدری بلال احمدنے ڈی جی ایف ایس سی ڈی کویقین دلایا کہ پرائیوٹ سیکٹرپاکستان میں سبزانقلاب لانے میں اپنابہترین کرداراداکررہاہے ۔سیمینارمیں ڈائریکٹرایف ایس سی ڈی محمداعظم خان،نذراقبال اورڈپٹی ڈائریکٹرضیاء الدین،راجومل،ندیم اقبال اور پاکستان بھرسے آئے ہوئے ایف ایس سی ڈی کے آفیسران اورسیڈکمپنیوں کے مالکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :