Live Updates

عمران خان کے اعصاب پرمیاں نوازشریف کابھوت سوارہے،حاجی پرویزخان

انصاف حکومت نوازشریف سے اتنی خائف ہے کہ ان کے جیل میں ہونے کے باوجود عمران خان کو رات کو ڈرائونے خواب آتے ہیں ،سابق رکن قومی اسمبلی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

ا*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ عمرانی حکومت میاں نوازشریف سے اس قدر خائف ہے کہ میاں نوازشریف کے جیل میں ہونے کے باوجودعمران خان کوسوتے میں ڈرائونے خواب آتے ہیں عمران خان کے اعصاب پرمیاں نوازشریف کابھوت سوارہے کہ صبح شام عمران خان این آراوکی رٹ لگائے تھکتے نہیں حالانکہ این آراودینایانہ دیناان کے بس میں ہے ہی نہیں موجودہ نااہل اورجعلی حکومت نے 13ماہ کے دوران ملک کابیڑہ غرق کردیاہے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے آج ملک میں حقیقی معنوں میں غریب کے منہ سے روٹی کانوالہ چھین لیاگیاہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ہرمحاذپراورہرسطح پرناکام ہوچکی ہے اس حکومت نے عوام کوریلیف اورسہولتیں دینے کی بجائے صرف اپوزیشن کوجیل میں بندکرنے کاکام کیاہے انہوں نے سابق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ساری اپوزیشن کوجیل بھیج کر بھی یہ حکومت کرنے میں ناکام رہیں گے کیونکہ موجودہ حکومت کانہ کوئی ویژن ہے نہ ہی کوئی مثبت پالیسی اورنہ ہی ان کے پاس کوئی بہترپروگرام ہے وہ دن دور نہیں جب ملک اورقوم کواس حکومت سے نجات ملے گی اورملک میں میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات