مختلف ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈی سی تھرپارکر

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے تھرپارکر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر جاری امدای سرگرمیوں اور صحت،علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 179 بچے ضلع بھی کی سرکاری اسپتالوں علاج کے لئے لائے گئے، جس میں سے 53 بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے صحتیاب کرکے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ120 بچے اس وقت ضلع بھر کی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں میں 946 بچوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا، اسی طرح پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے 31 بنیادی صحت مراکز اور 18 گورنمنٹ ڈسپینسریوں کی او پی ڈی میں 357بچوں کا علاج کیا گیا ، جبکہ 4 بچے مختلف وبائی امراض کی وجہ سے فوت ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیکل سپریٹینڈنٹ سول ہسپتال مٹھی کی رپورٹ کے مطابق گاون کنورل یوسی جھرمریو تحصیل ڈیپلو کے رہائشی ھریش میگھواڑ کا 8 دن بچہ بابو جس کا وزن 1:5 کلو گرام نیو نیٹل سیپسز اور تمام کم وزن ہونے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔ گآوں ملکانی تحصیل ٹنڈو باگو ضلع بدین کے رہائشی عبدالرحمان کا 2 ماہ کا بچہ عرض محمد جس کا وزن 3:5 کلو گرام سیویئر نمونیا کی وجہ سے فوت ہو گیا۔

گآوں جوڑئو تحصیل مٹھی کے رہائشی چندر سنگھ کی 10 دن کی بچی نویدہ جس کا وزن 900 گرام وقت سے پہلے پیدائش۔ تمام کم وزن اور سیپسز بیماری کے باعث فوت ہو گئی۔ گآوں پرانی تحصیل کنری ضلع عمرکوٹ کے رہائشی ھر چند بھیل کا 10 ماہ کا بچہ کشور بخار۔ دست۔ اینیمیا۔ لیتھرجک اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کے باعث فوت ہو گیا۔ اس کہ علاوہ مِیڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال مٹھی کی رپورٹ میں بتایا کہ 2 مریضوں کو مزید بہتر علاج کے لئے حیدرآباد ریفر کیا گیا جنہیں ایمبولینس سروس مہیا کی گئی اور سول ہسپتال مٹھی میں جنریٹر فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :