اسلام آباد آپریشن ڈویژن کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کریک ڈاون جاری

تھانہ گولڑہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،قبضہ سے چار لاکھ روپے سے زائد کے چار موبائل فون،سپئیر پارٹس اور نقدی برآمد

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد آپریشن ڈویژن کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری ہے،تھانہ گولڑہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے سے زائد کے چار موبائل فون،سپئیر پارٹس اور نقدی بھی برآمد کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آپریشن ڈویژنز پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون جاری ہے ،ایس ایچ او گولڑہ شریف محمد اقبال گجر معہ ٹیم نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان میں حسن رضا ولد نصراللہ سکنہ نواب پور ضلع حافظ آباد،عمار احمد ولد منظور احمد سکنہ دھریک موہری اسلام آباد،محمد عمران ولد محمد امین سکنہ ملتان اور محمد عمران ولد نذیر احمد سکنہ گولڑہ شریف اسلام آباد شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چار موبائل فون،گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور نقدی چار ہزار روپے برآمد کر لی ہے ،ملزم حسن رضا گھروں میں داخل ہو کر چوری کی وارداتیں کرتا ہے جس نے پانچ وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان عمار احمد ،محمد عمران ولد محمد امین اور محمد عمران ولد نذیر دکانوں کے تالے توڑ کر گاڑیوں کے سپئیر پارٹس و دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،ڈی آئی آپریشنز وقارالدین سید نے گولڑہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سرہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جن و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری کوئی بھی مشکو ک سرگرمی ،کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوری طور پراپنی مقامی پولیس یا ریسکیو 15پر اطلاع دیں ،اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔