سپریم کورٹ نے این اے 259 میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا

ڈیرہ بگٹی کے حلقے کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کو 90 دن میں پولنگ کروانے اور جلد نتائج کا اعلان یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:59

سپریم کورٹ نے این اے 259 میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے این اے 259 میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا، ڈیرہ بگٹی کے حلقے کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کو 90 دن میں پولنگ کروانے اور جلد نتائج کا اعلان یقینی بنانے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیاہے۔عدالتی حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائی.کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

جے ڈبلیو پی کے شاہ زین بگٹی کی دوبارہ الیکشن کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹا دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ شاہ زین بگٹی کی کامیابی مخالف امیدوار طارق کھیتران نے چیلنج کی تھی۔

الیکشن ٹربیونل نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی اس وقت تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہیں۔