منشیات سے پاک معاشرہ لودہراں پولیس کاعزم ہے،ڈی پی او

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

لودہراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر اپنے آفس سے جاری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخارکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ظفر گرواں کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ظفر گرواں نے ہمراہ سب انسپکٹر نزاکت علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر استقار احمد معہ ٹیم نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڑھے چار کلو کے قریب چرس برآمد کر لی اور ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتارکرلیاگیاگیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہ لودہراں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ لودہراں پولیس کاعزم ہے اور منشیات کے مکمل خاتمہ کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :