مردان ،پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائی،چھ منشیات فروش گرفتار

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:15

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) مردان پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ ہوتی اور پار ہوتی پولیس کے علاقوں میں چھ خطرناک منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ 7605 گرام چرس برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ ہوتیSHO مقدم خان اورتھانہ پار ہوتیSHOعبدالسلام خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خطرناک منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوںکے خلاف بلا امتیازکامیاب کاروائی کرتے ہوئے 06خطرناک منشیات فروشان اسرار ولد اشرف خان سکنہ خان کوٹھے، وحید ولد حامد سکنہ گلی باغ، زین اللہ ولد عالم خان سکنہ مایار، قاسم ولد شاہ جہان سکنہ مایار، شاہ باز ولد عصمت سکنہ فارم کورونہ اور نوید الرحمن ولد گل محمد سکنہ بابینی روڈ نواں کلے کو گرفتار کرلیا۔

جن سے مجموعی طور پر ((7605grmتقریباساڑھے سات کلو گرام سے زائد چرس برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ ہوتی اور پار ہوتی میں مقدمات درج کئے گئے، جن سے ڈرگ مافیا کے خلاف مزید کاروائی کیلئے تفتیش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :