اٹک:اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 7ملزمان گرفتار

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:12

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 7ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کے ایس آئی طارق محمود تفتیش مقدمہ نمبر342 مورخہ10/11/18بجرم302/324/34ت پ تھانہ حضرو میںملزم محمد صفدرولدشیر بہادر ساکن شینکہ تھانہ حضرو میں مصروف انٹروگیشن تھاکہ دوران انٹروگیشن ملزم بالا نے انکشاف کیاکہ مورخہ 10.11.18 بوقت وقوعہ رات کو میرے پاس جو پسٹل تھا جس سے فائرنگ کرکے محمد جاوید اور محمدشیراز کو مضروب کیا تھا جو محمد شیراز بعد ازاں جان بحق ہوگیا وہ پسٹل بعدازاں اپنے رہائشی گھر کے اندر کمرہ بیٹھک میں چھپا کررکھ دیا تھا جو اب برآمد کرواسکتا ہوں جو ملزم بالا کے اس انکشاف پر مذکورہ ایس آئی معہ ہمراہی ملازمان کے ملزم بالا کو زیر حراست شینکہ پہنچا تو ملزم بالا نے اپنے رہائشی گھر میں داخل ہوکر پسٹل30 بور معہ متعدد روند زندہ برآمد ہوئے جو پیش کردہ پسٹل30 بور کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کرسکا ملزم بالا نے اپنے پاس آلہ قتل پسٹل 30 بور معہ روند اسلحہ ناجائز رکھ کر ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آ ئی محمد لطیف معہ ہمراہی ملازمان کے بسلسلہ گشت و پڑتال منشیات واسلحہ ناجائز اخلاص چوک موجود تھیکہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک شخص اخلاص قبر ستان کے نزدیک چل پھر کر چرس فروخت کر رہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑا جاسکتا ہے جو اس اطلاع پرایس آئی معہ ہمرائی ملازمان کے جائے متذکرہ پہنچے تو حسب اشارہ مخبر ایک شخص جسکا بعد میں دریافت پر نام وپتہ محمد عدنان ولد خورشید ساکن اخلاص معلوم ہوا کو قابو کر لیا جس سے 240 گرام چرس برآمد ہوئی۔

مسمی محمد عدنان نے چرس برائے نوش و فروخت اپنے قبضہ میں رکھکر ارتکاب جرم 9B/CNSA کا کیا ہے تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی پرویز اقبال معہ ملازمان پولیس کے بسلسلہ چیکنگ و پڑتال مسروقہ گاڑیاں موٹرسائیکل و بدرویہ گان ACLC ملاں منصور موجود تھے کہ بذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ ایک موٹرسائیکل GAV/1361از قسم ہنڈا CD-70 برنگ سرخ ماڈل 2006 جسکا انجن 8486960 اور چیسسز نمبر947531 تھانہ سٹی راولپنڈی کے علاقہ سے چوری ہوا ہے ناکہ بندی مطلوب ہے جو اس اطلاع پرمذکورہ اے ایس آئی نے معہ ہمرائی ملازمان پولیس کے پکٹ پر سخت چیکنگ شروع کر دی جو اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر دو اشخاص بیٹھے ہوئے راولپنڈی کی جانب سے آئے جنکو مشکوک جانتے ہوئے روکا جن کے بعد دریافت نام وپتہ جات دلاور حسین شاہ ولد حاکم علی شاہ سکنہ بھٹی سیداں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم ، حیدر علی ولد حاکم علی شاہ سکنہ بھٹی سیداں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم معلوم ہوئے۔

مذکوران سے موٹرسائیکل کے کاغذات ملکیتی ثبوت طلب کیے گئے جو مذکوران کسی قسم کے ملکیتی ثبوت نہ پیش کر سکے جو مزید موٹرسائیکل کی تفصیلی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا جوقبل ازیں تھانہ سٹی راولپنڈی کے علاقہ سے چوری ہوا جس کی ناکہ بندی مطلو ب تھی بذریعہ فون تھانہ سٹی راولپنڈی سے پڑتال کرنے پر مقدمہ نمبر 418 مورخہ 18.09.2019 بجرم 381A ت پ تھانہ سٹی راولپنڈی میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ کا اندراج درست شناخت ہوا۔

مسمیان حیدر علی اور دلاور حسین نے مسروقہ موٹرسائیکل متذکرہ بالا اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی امتیاز اللہ خان معہ ملازمان پولیس کے بسلسلہ چیکنگ و پڑتال مسروقہ گاڑیاں، موٹر سائیکل و بدرویہ گان ACLCملاں منصور موجود تھے کہ بذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ ایک موٹرسائیکل نمبر ی RIL/7424از قسم دھوم CD-70جسکا انجن نمبر 7DY031082Kچیسسز نمبر7DY031082Kتھانہ سٹی راولپنڈی کے علاقہ سے چوری ہوا ہے۔

ناکہ بندی مطلوب ہی جو اس اطلاع پر مذکورہ اے ایس آئی نے معہ ہمرائیاں پکٹ پر سخت چیکنگ شروع کردی۔جو اس دوران ایک موٹر سائیکل پر ایک شخص راولپنڈی کی جانب سے آیا جس کو مشکوک جانتے ہوئے روکا جس کا بعد دریافت نام و پتہ سید علی شاہ ولد سید بہادر سکنہ مکان نمبر 03گلی نمبر 03 شاہی محلہ نصیر آباد راولپنڈی معلوم ہوا۔ جو مذکورہ کسی قسم کا ملکیتی ثبوت پیش نہ کر سکا جو مزید موٹرسائیکل کی تفصیلی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا جو قبل ازیں تھانہ سٹی راولپنڈی کے علاقہ سے چوری ہوا۔

جس کی ناکہ بندی مطلوب تھی بذریعہ فون تھانہ سٹی راولپنڈی سے پڑتال کرنے پر مقدمہ نمبر 419 مورخہ 19.09.2019 بجرم 381Aت پ تھانہ سٹی راولپنڈی میں موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ کا اندراج درست ثابت ہوا۔ مسمی سید علی شاہ نے مسروقہ موٹر سائیکل متذکرہ بالا اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔