صوبائی حکومت نے گریڈ 19 تا 17 کے انتظامی افسروں، ڈائریکٹر جنرلز سمیت اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئے
جمعہ 20 ستمبر 2019 23:56
(جاری ہے)
ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ محمد خالد(گریڈ19) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر بونیر جبکہ ڈپٹی کمشنر بونیر سید نواب خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکرٹری کے دفتر میں پی ایم آر یو کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود(گریڈ18) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر صوابی جبکہ ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان حمید الرحمن کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ ان کی جگہ محکمہ تعلیم میں مانیٹرنگ یونٹ میں گریڈ 18 کے افسر محمد عارف-II کو ڈپٹی کمشنر لگادیا ہے۔ ایک اور اعلامیہ کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نعمان افضل آفریدی(گریڈ19) کو تبدیل کر کے چیف اکانومسٹ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محکمہ ماحولیات میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری شفیع اللہ (گریڈ 18) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر لگادیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اکبر علی(گریڈ19) کے ڈائریکٹنگ سٹاف NIM کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفور شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری محمد علی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری لگادیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور مشتاق حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ ان کی جگہ لوکل گورنمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے عہدے پر تعینات اشفاق خان II کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایبٹ آباد کے اسسٹنٹ کمشنر عثمان آفریدی(گریڈ 17) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے۔منتظر محمد حسن احسن (گریڈ 17) کو اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.