شراب کی تیاری پر عائد ٹیکس ختم کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:34

شراب کی تیاری پر عائد ٹیکس ختم کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) شراب کی تیاری پر عائد ٹیکس ختم کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے شراب کی تیاری پر عائد ٹیکس ختم کردیا ہے ، سابق حکومت کی جانب سے شراب پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو موجودہ حکومت نے ختم کردیا ہے اوراس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ اشیاء خوردونوش پر آئے روز ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جس کی وجہ عام آدمی کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ اس اقدام سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور عوام اس بارے مزید حقائق جاننا چاہتے ہیں۔