یوم دفاع پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کے فیصلے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) یوم دفاع پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے جانے والے تیسرا یوم دفاع پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر الیون نے مدمقابل پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید الیون کو 50 کے مقابلے میں 75 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے زین العابدین 27، راج کمار لکھوانی 25 اور عبد اللہ امام نے 16 جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے رافع صلاح الدین 28، حارث شاہد 10 اور احسن اقبال نے 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نشان حیدر الیون نے مدمقابل لانس نائیک سیف علی جنجوعہ شہید الیون کو 46 کے مقابلے میں 52 رنز سے شکست سے دوچار کر دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عمر شبیر 15، انزہ عمر 13 اور اویس خان نے 12 جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے اوسید شاہ 15، اسد حفیظ 12 اور ضیاء الرحمن نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔