کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں"ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:44

کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں"ڈونلڈ ٹرمپ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چاہوں تو کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں ا?پ کے سامنے ایسا کرسکتا ہوں لیکن اس سے سب ختم ہو جائے گا پھر ا?پ کے پاس رپورٹ کرنے کیلئے ایک بڑی اسٹوری ا? جائے گی۔ نہوں نے کہا کہ مضبوط ا?دمی کی پہچان یہی ہے اور جو بات ا?پ کو مضبوط ثابت کرتی ہے وہ یہی ہے کہ ا?پ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف دوسرا راستہ اختیار کرنا نہایت ا?سان ہے ، یہ بات اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر انہوں نے پھر شرارت کی تو پھر وہ اپنا وقت ختم سمجھے۔

متعلقہ عنوان :