اسسٹنٹ کمشنرجھنگ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،کوالٹی چیکنگ اور بولی کا جائزہ لیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:02

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر عبدالرئوف اعوان نے سبزیات اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اچانک مرکزی سبزی و فروٹ منڈی دورہ کیا۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں فراہم کردہ سبزیوں اورپھلوں کی کوالٹی کو چیک کیا اور بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور دیگر عملہ کو پابند کیا کہ وہ بولی کے اوقات میں حاضر باش رہیں تاکہ سبزی اور پھلوں کی مصنوعی قلت اور مقررہ کردہ ریٹس کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

انہوںنے آڑھتیوں کو تاکید کی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی سے مکمل طور پر پرہیز رکھیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے خریداروں اور کاشتکاروں اور بولی دینے والے دکانداروں سے انکے مسائل دریافت کئے اورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کے اطراف راستوں کی صفائی و ستھرائی اور ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :