مختلف فلاحی اور خیراتی اداروں کے تقریباً 2 ہزار سے زائد غریب، محروم بچوں اور اسٹریٹ چلڈرن نے الہ دین پارک میں مفت جھولوں اور تفریح کا مزہ لیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) مختلف فلاحی اور خیراتی اداروں کے تقریباً 2 ہزار سے زائد غریب، محروم بچوں اور اسٹریٹ چلڈرن نے الہ دین پارک میں مفت جھولوں اور تفریح کا مزہ لیا اس موقع پر انہیں تمام تفریحی سہولتیں مفت فراہم کی گئیں۔ ای. ای جوائے لینڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنی خصوصی مہم کے تحت ان بچوں کو ہفتے کا پورا دن تفریح کا بھرپور موقع فراہم کیا۔

ان بچوں میں سے زیادہ تر نے زندگی میں پہلی بار ایسے جھولوں کا مزہ لیا اور ان کی تفریح زندگی کا منفرد تجربہ ثابت ہوئی۔اس موقع پر امین الدین، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ (A. A Joyland) نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے معاشرے میں غریب اور محروم بچوں کے لیے تفریح کے بہتر مقامات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے ہم نے اس ضرورت کا خیال کرتے ہوئے خصوصی طور پر معاشرے کے محروم بچوں کے لیے تفریح کا انتظام الہ دین امیوزمنٹ پارک میں کیا تاکہ وہ بھی اپنی زندگی میں مختلف کھیلوں اور تفریحی مواقع کا بھرپور مزہ لے سکیں۔

ہم مختلف فلاحی اداروں بشمول جے ڈی سی، الخیر ٹرسٹ، پاکستان انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر، اسٹریٹ ٹو اسکول اور دیگر اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم سے تعاون کیا اور بچوں کو اپنے ساتھ لائے۔ ہم آئندہ بھی ان بچوں کے لیے ایسے پروگرامز کریں گے۔اس موقع پر مختلف اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے اور پہلی بار اس سطح پر معاشرے کے محروم بچوں کے لیے اس سطح پر بھرپور تفریح کا مفت انتظام کیا گیا۔

ان محروم بچوں کی خوشیاں دیدنی تھیں جن کو دیکھ کر ہمیں بھی خوشی ہوئی۔ای. ای جوائے لینڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں تفریحی کلچر اور امیوزمنٹ پارک انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے اس کی دیگر تفریحی سہولتیں جیسے پویلین اینڈ کلب، سُپر سپیس، بیٹل اسٹیشن اور ایکس ڈی ایڈونچر عوام کو بھرپور تفریح فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :