لاہور میں بینکرز سوسائٹی میں بیٹے نے سفاکیت کی انتہاء کردی

جائیداد کے تنازعے پرظالم بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں ،بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار ستمبر 22:18

لاہور میں بینکرز سوسائٹی میں بیٹے نے سفاکیت کی انتہاء کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) لاہور میں بینکرز سوسائٹی میں بیٹے نے سفاکیت کی انتہاء کردی، جائیداد کے تنازعے پرظالم بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں ،بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جائیداد نے بھائیوں اور رشتوں کا خون سفید کردیا، جائیداد کے لالچی بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں ، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم محمد علی ولد بشیر احمد لاہور کی نشترکالونی میں بینکرز سوسائٹی کا رہائشی ہے۔ ملزم نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی کو قتل کردیا ہے۔ واقعہ جائیداد کا تنازع لگتا ہے۔تاہم ملزم قتل کی وارادت کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے تینوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحویل میں لے لیا ہے اور قتل کی واردات سے متعلق مزید تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :