خیبرپختونخواحکومت نے شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کافیصلہ کرلیا
تعلیم کے فروغ کیلئے اچھے منصوبوں کو صوبائی حکومت ہرممکن مدد فراہم کریگی، قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کا فروغ اور خصوصی طور پر خواتین کیلئے تعلیمی مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
پیر 23 ستمبر 2019 19:54
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے سے مستقبل میں کافی اچھے نتائج برآمد ہونگے۔ قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کا فروغ اور خصوصی طور پر خواتین کیلئے تعلیمی مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ٹوچی ویلفیئر تنظیم کی طرف سے ضلع شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، ٹوچی ویلفیئر تنظیم کے عہدہ داران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو ٹوچی ویلفیئر تنظیم اور ضلع شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایجوکیشن سٹی کیلئے لوکل کمیونٹی کی طرف سے ٹاپی کے مقام پر ایک ہزار کنال زمین فراہم کی گئی ہے جب کہ یہ زمین ضلع شمالی وزیرستان کے تین سب ڈویژن کے با لکل وسط میںواقع ہے جس سے پورے ضلع کے عوام مستفید ہونگے۔ایجوکیشن سٹی کا مقصد وہاں کے عوام کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر دینا ہے جس سے شمالی وزیرستان میں نہ صرف اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیول بڑھے گابلکہ گریجویٹ لیول کے بعد ڈراپ آئوٹ تناسب میں بھی کمی آئیگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں شمالی وزیرستان میں تعلیمی شرح سب سے کم ، مجوزہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کے بعد وہاں پر تعلیمی شرح بھی بڑھے گی۔ ایجوکیشن سٹی کے قیام سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بھی فروغ ملے گا جس سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا جبکہ خواتین کو بھی بہتر تعلیمی ماحول میسر ہوگا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایجوکیشن سٹی کے قیام سے نہ صرف پاکستان کے دیگر علاقوںسے لوگ مستفید ہونگے بلکہ پڑوسی ممالک جیسے افغانستان کے لوگ بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ اجلاس کو ایجوکیشن سٹی کیلئے کی گئی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پلان کے تحت ایجوکیشن سٹی میں کمیونٹی کی شمولیت ، منصوبے کی پائیدار ترقی ، ماسٹر پلان ، انفراسٹرکچر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے قابل تجدید منصوبے ، نکاسی آب منصوبے، شہری سہولیات ، سکول ، ہسپتال وغیرہ شامل کئے گئے ہیں۔اجلاس کو ایجوکیشن سٹی میں زیرزمین بجلی کی ترسیل اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ماسٹر پلان کے تحت ایجوکیشن سٹی میں پرائیویٹ یونیورسٹیوںکو مدعو کیا جائے گاجبکہ میڈیکل کالج ، تدریسی ہسپتال۔ سپورٹس کمپلیکس ، ایمرجنسی سروسز ، ایگریکلچر یونیورسٹی، ہاسٹلز وغیرہ ایجوکیشن سٹی میں قائم کئے جائیں گے۔اجلاس کو منصوبے کی لاگت کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس کے تحت سڑکوں کے لئے 250 کنال زمین مختص کی گئی ہے جس پر 375 ملین روپے لاگت آئے گی۔اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر کیلئے 50 کنال اراضی ، گورنمنٹ سیکٹر کیلئے 390 کنال اراضی ، کھیلوں کی سہولت کیلئے 100 کنال اراضی ، رہائشی/ سکول کالجز کیلئے 170 کنال اراضی جبکہ ہاسٹلز کیلئے 40 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل پر کل 1.5 بلین روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم ہی ترقی یافتہ قوموں کی نشانی ہے۔ اسی نظریے کے تحت صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں ۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے فوری طور پر ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت کی ورکنگ گروپ میں ٹوچی ویلفیئر تنظیم کے عہدے داران ، پرائیویٹ سیکٹر اور حکومتی حکام کو شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے صوبائی حکومت ٹوچی ویلفیئر تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون ممکن کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قبائلی اضلاع کے دس سالہ ترقی یاتی پلان میں شامل کیا جائے گا اور عندیہ دیا کہ شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کا باقاعدہ افتتاح اپنے ہاتھوں سے ممکن بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.