پی آئی اے ریفرنس: ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

پیر 23 ستمبر 2019 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی، سابق سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئیں،جس کے بعد کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی،آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

متعلقہ عنوان :